منگلورو،17/ اپریل (ایس او نیوز) کلاپو میں گھر کے کنویں کی دیوار پر بیٹھا ایک عمر رسیدہ شخص آنکھ جھپکنے کی وجہ سے کنویں میں گر پڑا اور سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک شخص کا نام والٹر مونٹیرو (65 سال) ہے ۔ وہ کل شام کو تھوکٹو کے چرچ گیا تھا اور وہاں سے شام 7 بجے واپس آکر گھر کے کنویں کی دیوار پر بیٹھا ۔ اسی وقت اسے اونگھ آنے لگی اور وہ اچانک لڑھک کر کنویں میں گر گیا جس سارا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ۔
کنواں چونکہ زیادہ گہرا نہیں تھا اس لئے گھر والوں سیڑھی کی مدد سے والٹر کو فوراً کنویں سے باہر نکالا اور اسپتال میں منتقل کیا مگر اس نے سر میں لگی گہری چوٹ کی وجہ سے دم توڑ دیا ۔
تھوکٹو پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔